Justuju Tv جستجو ٹی وی


WELCOME TO THE SAFE NEIGHBOURHOOD

Friday, May 22, 2009

معصوم اور غیر منظم شہری منظم جرائم کی مافیا کی زد میں

Version:1.0 StartHTML:0000000168 EndHTML:0000007405 StartFragment:0000000703 EndFragment:0000007388


معصوم اور غیر منظم شہری منظم جرائم کی مافیا کی زد میں

گلستان جوہر, کراچی، میں غیرقانونی غیرملکیوں کا نفوذ

http://www.alqamar.info/alqamarnews/news/123/ARTICLE/29692/2009-05-22.html

گلستان جوہر، کراچی، کے اکثر بلاکوں کے مکین گزشتہ چند روز سے ایک انوکھے مسئلہ سے دوچار ہیں۔ 
روایتی طور پر کوڑا کرکٹ اٹھانے کا کام کرنے والے مسیحی کارکنوں کو غیرملکی افغانیوں نے ڈرا دھمکا کر علاقہ سے بھگا دیا ہے، اور وہ زبردستی گھریلو کوڑا کرکٹ دروازہ تا دروازہ دستک دے کر جمع کررہے ہیں۔ 
اس غیرقانونی اور غیر اخلاقی کھیل میں انہیں مقامی یونین کونسل کی پشت پناہی حاصل ہے۔ اور ایک نووارد اور غیر معروف کمپنی" اے ٹو زی" یہ دعوی کرتی ہے کہ اسے یونین کونسل نمبر دس، پہلوان گوٹھ نے تمام علاقہ کا ٹھیکہ دے دیا ہے۔ 
اکثر علاقہ مکین ان مشتبہ افراد کی اچانک آمد سے پریشان ہیں، کیونکہ نہ صرف یہ غیرملکی بلا اجازت گھروں تک رسائی کررہے ہیں، بلکہ ان کے پاس کسی بھی قسم کی قابلِ قبول شناختی، سفری اور تجارتی اجازت کی دستاویزات موجود نہیں۔ 
اس معاملہ کا ایک اسلامی پہلو یہ بھی ہے کہ اس مافیا قسم کی کارروائی سے اسلامی ریاست کے اندر آزادانہ کام کرنے والے غیرمسلموں سے ان کا رزق بھی چھین لیا گیا ہے۔ جو اہل خانہ اس ضمن میں مزاحمت کررہے ہیں ان کے گھروں میں گزشتہ کئی روز سے کوڑا کرکٹ جمع ہوکر صحت و صفائی کا مسئلہ پیدا کرچکا ہے۔ 
گلستان جوہر کے متاءثرہ علاقہ مکینوں نے گورنر سندھ سے درخواست کی ہے کہ وہ اس سنجیدہ مسئلہ کا نوٹس لیں، اور ان غیرقانونی افغانیوں کو گلستان جوہر میں نفوذ کرنے سے فوراً روکیں، اور ان عناصر کی پشت پناہی کرنے والے افراد کی حوصلہ شکنی اور اصلاح کریں، اور اس صفائی کے ٹھیکہ کا دعوی کرنے والی فرم کی حقیقت، اصلیت ، ٹیکس رجسٹریشن اور مالکان کے تجربہ اور پس منظر کے بارے میں مکمل تحقیقات کی جائے۔

کیا آپ اپنے علاقہ کی یک جہتی اور امن میں دل چسپی رکھتے ہیں؟ تو آئیے مل جل کر اس سازش کو ناکام بنائیے، پاکستان کو محفوظ رکھیے، اپنے حقوق کی پاسداری کیجیے۔ غیر قانونی مقیم غیرملکی افراد کی حوصلہ شکنی کیجیے اور ان کے بارے میں حکام کو بتائیے

justujumedia@gmail.com …. write to the convenor of CPLC Neighbourhood Care Committee

Friday, 22 May 2009 – Call: 032-32-722-800 ۔۔ http://www.cplisngj.blogspot.com

No comments:

Design & Content Managers

Design & Content Managers
Click: More Justuju Projects