Justuju Tv جستجو ٹی وی


WELCOME TO THE SAFE NEIGHBOURHOOD

Saturday, October 17, 2009

Warning: Increased Rate of Robberies in our Area ہوشیار: ہمارےعلاقہ میں جرائم کی بھرمار


آج جناب ولی اللہ صاحب کا ایک مختصر پیغام موبائل فون پر ملا۔ انہوں  نے اس خبر  کی طرف توجہ دلائی: ۔۔


گلستان جوہر تھانے کی حدود میں بلاک 14 میں ڈکیتی کی واردات میں بے پناہ اضافہ ہونے سے علاقے کے مکین سخت پریشانی کا شکار ہوگئے ہیں، ڈاکو دن دھاڑے گھروں میں داخل ہوکر لوٹ مار کر کے فرار ہو جاتے ہیں۔ جمعے کو بھی کانٹیننٹل بیکری والی گلی میں دو مکانوں میں ڈکیتی کی واردات ہوئی، اہم بات یہ ہے کہ اس بلاک میں خواتین سے پرس چھیننے، موبائل چھین کر فرار ہونے والوں کے خلاف جب ایف آئی آر درج کرائی جاتی ہے تو دوسرے روز ایف آئی آر درج کرانے والوں کے گھر میں ڈکیتی کی واردات ہو جاتی ہے۔ علاقے کے لوگوں نے وزیر داخلہ سندھ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا، سی سی پی او کراچی وسیم احمد اور دیگر حکام سے موٴثر اقدامات کی اپیل کی ہے۔

یہ خبر آج کے روزنامہ جنگ میں شائع ہوئی ہے۔ اس کے ایک سرسری تجزیہ سے یہ پتہ چلتا ہے کہ عام پولیس میں موجود کوئی کالی بھیڑیں معصوم شہریوں کا شکار کرنے میں معاونت کررہی ہیں۔ ورنہ ڈاکو عالم الغیب تو نہیں، جو تھانہ میں شکایت کرنے والوں کے کوائف جان جاتے ہیں، اور انتقامی کارروائی کرتے ہیں۔ ان تمام مسائل کا حل صرف اور صرف سی پی ایل سی سسٹم کے نفاذ میں ہے۔ اب تو آپ سب انپی آنکھیں اور دماغ کھول کر اس پر غور کریں۔ واضح رہے کہ سی پی ایل سی سسٹم میں کام کرنے والے پولیس اہل کار عمدہ کردار کے حامل ہوتے، اور براہ راست آپ کو رپورٹ کرتے ہیں۔  مزید تفصیلات کے لیے رابطہ فرمائیں۔


Hashim Syed Mohammad bin Qasim
Researcher, Writer, Publisher, Sociologist, HR, O&D, and ICT Consultant

JUSTUJU MEDIA (The QUEST) Syndication, Research and Publishing, Pakistan
Current Affairs Analyst: Radio Channel Islam International, Johannesburg, South Africa
Contributing Editor: UrduPoint.com, Alqamar.org



No comments:

Design & Content Managers

Design & Content Managers
Click: More Justuju Projects