Justuju Tv جستجو ٹی وی


WELCOME TO THE SAFE NEIGHBOURHOOD

Sunday, December 7, 2008

Lunches for Guards گارڈوں کا دوپہر کا کھانا

جیسے ہی بی 95 کے زاہد صاحب حج پر روانہ ہوئے، ان کے گھر سے گارڈوں کے لنچ کی فراہمی 4 دسمبر 2008 سے بند ہوگئی۔ اس کے اسباب کا فی الحال درست طور پر علم نہیں، کیونکہ انہوں نے جاتے ہوئے تمام معاملات جوں کے توں چلنے کا وعدہ کیا تھا۔ بحرحال جب گارڈ ایک روز بھوکے رہے تو 5 دسمبر سے جاوید ہل ویو میں واقع کوئٹہ ہوٹیل سے دو عدد لنچوں کا انتظام کردیا گیا ہے۔
 
اس کی قیمت تقریبا50 روپیے فی شخص پڑ رہی ہے۔

تمام مالی معاملات کا جائزہ لے کر یہ کوشش کی جائے گی کہ تینوں وقت کا کھانا دونوں گارڈوں کے لیے ہوٹیل سے ہی فراہم کردیا جائے اور اس طرح تمام محلہ داروں کے لیے کچھ آسانی ہوسکے۔

واضح رہے کہ فی الوقت صبح کا ناشتہ بی 97 اور رات کا کھانا بی 93 اور بی 39 سے دیا جارہا ہے۔

چونکہ گزشتہ دوروز سے ہلکی پھلکی بارش ہورہی ہے، اس امر کا اندازہ لگایا گیا ہے کہ ایک عدد گارڈ کیبن فوری طور پر بی 39 کے پاس نصب کیا جانا ضروری ہے۔

No comments:

Design & Content Managers

Design & Content Managers
Click: More Justuju Projects