Justuju Tv جستجو ٹی وی


WELCOME TO THE SAFE NEIGHBOURHOOD

Sunday, December 7, 2008

Which Barrier to Open? کون سا بیریئر کھولا جائے


سلام دوستو

بی 34 کے کرایہ دار پڑوسی جناب سلمان صاحب نے درخواست کی ہے کہ وعدہ کے مطابق اور ان کی چند نجی تقریبات کی وجہ سے یہ مناسب ہوگا کہ اب جنوبی بیریئر کھولا جائے، جو سردار سی این جی کی سڑک کی جانب ہے۔

چونکہ اب ہماری کمیٹی میں بی 39 اور بی 91 اور بی 92 بھی شامل ہوگئے ہیں، اور یہ گلی کے آخری کنارے پر شمالی جانب واقع ہیں، اب دن میں دو گارڈوں کی ضرورت ہوگی۔ ورنہ شمالی جانب توجہ کم رہے گی، اور ہمارے ان پڑوسیوں کو شکایت ہوگی۔

چنانچہ اب ہم ایک مناسب گارڈ کی تلاش میں ہیں۔ جو دن میں 12 گھنٹے فرائض انجام دے سکے۔ رات میں کسی ایک جانب کا بیریئر یا تو کھلا رکھا جائے، یا موجودہ صورت حال کی طرح اسے رات گئے بند کردیا جائے۔

دوسری جانب مالی مسائل کا بھی سامنا کرنا پڑے گا، کیونکہ ماہانہ اخراجات اتنے بڑھ جائیں گے کہ وہ موجودہ 12 عدد گھروں سے شاید پورا نہ ہوسکیں۔ ان اخراجات کا اندازہ اس طرح لگایا جاسکتا ہے:3 عدد افراد کی تنخواہیں تقریبا 20 ہزار، کھانا تقریبا 7 ہزار، متفرق اخراجات 1 ہزار۔ کل 28 سے 30 ہزار روپے۔ اس طرح ہرگھر سے 2500 کی ضرورت پڑے گی۔۔۔۔ ؟؟؟؟؟ فی الوقت یہ اشتراک 1500 ہے۔۔۔۔ پھر کیا کیا جائَے؟

واضح رہے کہ اس وقت ہمارے ساتھ بی 33, 34, 35, 36,38, 39, 91,92,93,94,95,اور 97 ہیں۔4خالی پلاٹوں کی وجہ سے اور بی 98 کے عدم اشتراک سے مالی وسائل محدود ہیں۔ 

اپنی تجاویز دیجیے۔ ہاشم یا اقبال سے رابطہ کیجیے، فون کیجیے یا ای میل بھیجیے۔

شکریہ۔

No comments:

Design & Content Managers

Design & Content Managers
Click: More Justuju Projects