Justuju Tv جستجو ٹی وی


WELCOME TO THE SAFE NEIGHBOURHOOD

Sunday, January 18, 2009

Local Incident Report محلہ میں واردات

ہمارے پیارے پڑوسی جناب وسیم صدیقی بی  92 کی کار سے کل علی الصباح ایک قیمتی موسیقی کا نظام چوری ہوگیا۔

اس وقت گارڈ محراب اپنا ناشتہ لینے، ہاشم صاحب کی اجازت سے، کوئٹہ ہوٹیل جاوید ہل ویو گیا ہوا تھا۔ اور دوسرا گارڈ رات بھر کام کرنے کے بعد استراحت کررہا تھا ۔۔ 

چوروں اور ڈاکوئوں کا ایک گروہ ہمارے علاقہ میں تاک میں رہتا ہے، اور عام طور پر اس قسم کی وارداتیں علی الصباح کیا کرتا ہے۔ انہی لوگوں نے آج صبح بھی عقبی گلی میں جہاں بی 25 وغیرہ ہیں، کئی کاروں کو اسی قسم کا نقصان پہنچادیا ہے۔

یہ بھی علم میں آیا ہے کہ یہ گروہ چوکیداروں کو دھمکی دے کر ڈراتا اور مداخلت سے گریز کرنے کی ہدایت کرتاہے۔ چنانچہ وہ تمام چوکیدار جو اس دھمکی کو سن کر بھی خاموش رہتے، اور ان جرائم پیشہ افراد کو چیلینج نہیں کرتے وہ محلہ میں امن وسلامتی کے کام کے لیے بے کار ثابت ہورہے ہیں۔

اس ضمن میں آپ سب سے درخواست ہے کہ ایک اجتماع میں ان معاملات پر گفتگو اور بحث کریں، اور سی پی ایل سی نظام کے بارے میں ایک بار پھر غوروفکر کریں۔

بی 92 کی کار میں چوری کے بعد جناب خواجہ صاحب بی 39 نے گارڈوں کو ناشتہ دینے کی ذمہ داری لے لی ہے، تاکہ وہ ڈیوٹی سے غیرحاضر نہ ہوں۔ دوسری  جانب ہاشم صاحب معذرت خواہ ہیں کہ گارڈ کو ناشتہ لانے کی اجازت دی گئی، اور ان دونوں گارڈ حضرات نے آپس میں احساس ذمہ داری سے کام نہ لیا اور بیریئر کھلا چھوڑنا پڑا۔ واضح رہے کہ جولائی 2008 سے جنوری 2009 تک ناشتہ فراہم کرنے کے بعد اب یہ ذمہ داری ہاشم صاحب نے کمیٹی اور خواجہ صاحب کے سپرد کردی ہے۔

No comments:

Design & Content Managers

Design & Content Managers
Click: More Justuju Projects