سلام دوستو
آج، ہفتہ، ۱ نومبر ۲۰۰۸ کو جنوبی بیریئر جو سردار سی این جی والی سڑک پر ہے، بند کرکے، شمالی بیریئر کو کھول دیا گیا ہے۔ اب ایک مہینہ تک یہ ہی بیریئر استعمال کیا جائے گا، انشا اللہ۔
میںB-93 میں پیش آنے والے واقعہ کے بعد "B-39"
رہائش پذیر خاندان پریشان ہوگیا تھا، چنانچہ اس سے ان کی بھی کسی حد تک تشفی ہونے کی امید ہے۔
تاہم، اب گارڈ کو چند مشاکل کا سامنا کرنا پڑے گا، جس میں اس کی توجہ کا ملازمین کی جانب سے بٹنا بھی شامل ہے۔
واضح رہے کہ شمالی بیرِیئر ایک بچہ کی جانب سے اسے جھولا بنا کر کھیلنے کی وجہ سے ٹوٹ گیا ہے، اور اس کی مرمت درکارہے۔
مندرجہ ذیل وڈیو میں شمالی اور جنوبی بیریئر کی شناخت کی گئی ہے۔
اس وڈیو میں آپ پلاٹ بی ۹۹ اور بی ۱۰۰ کی سڑک کی جانب رکاوٹ اور باڑ دیکھ سکتے ہیں۔ یہ ناکافی ہے، اور چونکہ اب گارڈ اس جانب موجود نہیں ہوگا، یہاں سے دن کے اوقات غنڈہ عناصر کی موٹر سائیکلوں پر آمد کا امکان بڑھ جائے گا۔ اس امر پر اب گارڈ کو زیادہ توجہ دینا ہوگی۔ اس بارے میں اسے ہدایات دی جارہی ہیں، مگر ان کا مئوثر ہونا ضروری نہیں۔
ہمارے پڑوس ہی میں رہائش پذیر، آر ۵، ایک وکیل جناب عاقل لودھی نے ہمارے بیریئرز لگانے پر ہلکا پھلکا اعتراض کیا ہے۔ انہیں فی الحال مطمئن کردیا گیا ہے، مگر یہ مسئلہ کسی وقت مستقبل میں پریشان کرسکتا ہے۔ اس کے لیے سی پی ایل سی میں رجسٹریشن کراکر مدد حاصل کرنا لازمی ہے۔ قانونی طور پر کسی بھی بیریئر کا رجسٹریشن ضروری ہے۔
No comments:
Post a Comment